اتحادی حکومت بنانا کسی بھی ملک کا اندرونی فیصلہ ہوتا ہے، امریکا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کی تشکیل سے قبل کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اگر کسی بھی ملک میں اتحادی حکومت بنتی ہے تو وہ اس ملک کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔ یہ ایسا معاملہ نہیں جس پرہم بات کریں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ پاکستان میں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کو جزوی یا مکمل طور پر بند کرنے اور آزادی اظہار کو محدود کرنے پر تشویش ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان سے کہتے ہیں کہ آزادی اظہار کا احترام کیا جائے اور ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز کو بحال کیا جائے۔ پاکستانی حکام سے رابطوں میں آزادی اظہار کے بنیادی حق کی اہمیت کو اجاگر کرتے رہیں گے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کی دھمکیاں، خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 گھنٹے سے بڑھ کر 13 گھنٹے ہوگیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور کے علاقے لالا کلے کے رہائشی عبدالصمد خان بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ…

4 mins ago

6 تا 11 محرم پنجاب میں واٹس ایپ ،فیس بک ،ٹک ٹاک اور ٹوئٹر بند رہے گا،نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے، کسی بھی ممکنہ تخریب…

17 mins ago

استعفیٰ مانگنے والے بہت سے لوگ سڑکوں پر پھر رہے ہیں، شبلی فراز کا شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراد نے کہا ہے کہ ان سے…

38 mins ago

محکمہ خوراک بلوچستان، گندم کی 15 لاکھ بوریاں غائب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ خوراک بلوچستان میں کرپشن کا بڑا انکشاف ہوا ہے۔ 15لاکھ گندم کی بوریاں…

1 hour ago

بلاول بھٹو کے دورہ بلوچستان کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، آغا شکیل احمد درانی

خضدار(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آغا شکیل احمد درانی نے چیئرمین بلاول بھٹو کے…

1 hour ago

بلوچ کی بقا، تشخص اور شناخت کیلئے جانوں کی پروا کیے بغیر جدوجہد کرنا ہوگی، بی ایس او پجار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) بلوچستان یونیورسٹی میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین…

1 hour ago