اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا۔
سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کے باعث بشریٰ بی بی کو جیل منتقل نہیں کرسکتے۔ جیل میں پہلے ہی جگہ کم ہے اور 250 خواتین قیدی موجود ہیں۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے اس سلسلے میں اپنا جواب جمع نہیں کروایا۔ سرکاری وکیل نے جواب دینے کے لیے وقت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کردی۔ توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ بشریٰ بی بی نے سب جیل قرار دی گئی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…