دولہا کے بغیر شادی کی تقریبات پر تنقید کرنیوالوں کو جنت مرزا کی بہن سحر مرزا نے دوٹوک جواب دیدیا

 

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن سحر مرزا نے دولہا کے بغیر ہونے والی اپنی شادی کی تقریبات، نکاح اور رخصتی پر تنقید کا جواب دیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ٹک ٹاکر و سوشل میڈیا اسٹار سحر حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ اور سٹوری کے ذریعے ’ورچوئل ویڈنگ‘ پر تنقید کرنے والے صارفین کو دوسروں کی خوشی میں خوش ہونے کا سبق دیا ہےاور لکھا ہے کہ یہ پیغام اُن سب کے لیے ہے جو پوچھ رہے ہیں کہ دولہا کہاں ہے؟

ان کاکہناتھاکہ یہ تقریبات صرف پیسے کا ضیاع تھیں وغیرہ وغیرہ، دولہا جہاں ہیں وہ بہت جَلد آئیں گے،میں صرف اتنا کہوں گی کہ یہ تقریبات صرف میری طرف سے تھیں، لڑکے والوں کی طرف سے نہیں، نکاح ہوا ہے میرا، نکاح کے بعد مجھے رخصتی کرنی تھی، اپنے شوہر کے پاس جانا تھا، اپنے ہی گھر نہیں رہنا تھا۔

ٹک ٹاکر نے لکھا ہے کہ جب میرے شوہر آئیں گے، تو ہم اس سے بھی بڑے پیمانے پر تقریبات کریں گے، جو بھی ہوتا ہے اللّٰہ کی مرضی سے ہوتا ہے، اس کی مرضی کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہلتا، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

سحر مرزا نے اپنی سٹوری کے آخر میں واضح کیا ہے کہ یہ صرف نکاح تھا۔

Recent Posts

سنگین سیکیورٹی خدشات ، پنجاب کے کن 5اضلاع میں دفعہ144نافذ کر دی گئی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سنگین سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ کے 5 اضلاع…

6 hours ago

پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر…

6 hours ago

بھارت نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ…

6 hours ago

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…

6 hours ago

حافظ نعیم الرحمان کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…

6 hours ago

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…

6 hours ago