لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا۔جسٹس شاہد کریم نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ میڈیسن کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے نگران حکومت نے قانون کے منافی نوٹیفکیشن جاری کیا جس سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، حکومت میڈیسن کی قیمتیں مقرر کرنے کی سیکشن ڈرگ ایکٹ سے نکال رہی ہے، نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں ہے، عوامی اور جمہوری حکومت آنے والی ہے یہ اقدام وہ کرسکتی ہے، موجودہ نوٹیفکیشن آئین اور قانون کے منافی ہے، لہذا عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے نوٹیفکیشن معطل کرکے نگراں پنجاب حکومت سمیت فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…
لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…
لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…
کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…
بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…