اسلام آباد(قدرت روزنامہ )مسلم لیگ ن کے بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ممبرز کے وفد نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
جنگ کے مطابق وفد کی سربراہی پارٹی کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل نے کی اور ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتِ حال اور حالیہ انتخابات کے بعد بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلوچستان کے سابق وزیرِ اعلیٰ جام کمال خان، میر محمد عاصم کرد، سلیم احمد کھوسو، میاں خان بگٹی، کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، برکت علی اور محمد خان لہری ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔اس کے علاوہ سردار عبدالرحمٰن کھیتران، محمد نورزئی اور زرک خان مندوخیل بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ملاقات میں سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان بھی شریک تھے۔
لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سنگین سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبہ کے 5 اضلاع…
پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر…
کانپور(قدرت روزنامہ) بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 2ٹیسٹ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں چیئرمین پی…
کراچی (قدرت روزنامہ) ایم ڈی کیٹ سال 2024 کا پیپر لیک ہونے کے معاملے پر…