فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو علیحدہ علیحدہ ادارہ سمجھا جانا چاہیے: شیر افضل مروت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو علیحدہ علیحدہ ادارہ سمجھا جانا چاہیے، فوج بارڈر پر لڑتی ہے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے بارہا کہا ہے کہ فوج کے ساتھ کسی مقام پر اختلاف نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے کنونشن میں بھی فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا، بہت ساری چیزوں پر ہمارا انحصار فوج پر ہے، یہ ذہن سے نکال دیں کہ ہم فوج کے خلاف منافرت پھیلانے کی کوشش کریں گے۔
شیر افضل مروت نے بتایا کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی عدالت میں میرے گھر پر ریڈ کا کیس ہوا، کل میرا ملازم گھر واپس آ گیا تھا اور میری اس سے گفتگو ہوئی، میرے ملازم نے بتایا کہ اس کی اچھی ٹریٹمنٹ ہوئی اور 2 جوڑے کپڑے بھی دیے گئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میری داد رسی ہونے پر آج عدالت نے درخواست کو نمٹا دیا ہے، کل پولیس نے میری درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے، میرے گھر گھسنے والے 2 درجن لوگ تھے، سب نے ماسک پہنے ہوئے تھے، جبکہ گھر کے اندر لگے کیمرے کام نہیں کر رہے تھے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات 15 دن کے اندر ہو رہے ہیں، ہمیں اپنی پارٹی کو متحرک اور فنکشنل کرنا ہے، تمام پی ٹی آئی ورکر اس بار انتخابات میں حصہ لیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ جو ہمارے پلیٹ فارم سے لڑنا چاہتے ہیں ان کو سپورٹ کروں گا، سیٹ چھیننے پر سامنے تو یہ نظر آ رہا ہے کہ الیکشن کمیشن ملوث ہے، الیکشن کمیشن میں ہمارے مقدمات آئے روز تعطل کا شکار ہو رہے ہیں۔
شیر افضل مروت کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ سیاسی جماعتوں نے چوری کیا ہے، سیاسی جماعتوں کے سہولت کار الیکشن کمیشن اور آر او ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری جنگ پارلیمان کے اندر اور باہر جاری رہے گی، اگر ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس نہیں ملا تو یہ چین سے حکومت نہیں کر پائیں گے۔

Recent Posts

حکومت مخالف تحریک کیلئے اسد قیصر اور فضل الرحمان میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے پی ٹی آئی اور جے یو آئی…

10 mins ago

دہری شہریت والے ججز پر پابندی کیلئے بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دہری شہریت اور کسی دوسرے ملک کی سٹیزن شپ رکھنے والے شخص…

40 mins ago

لاہور میں ن لیگی ایم پی اے کی اہلیہ سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کی اہلیہ سے…

47 mins ago

7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان بازار پولیس نے 8 روزقبل 7 سالہ معصوم بچی کوزیادتی کا نشانہ…

55 mins ago

ٹیریان وائٹ کیس : عمران خان کو نااہل قرار دلانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی…

1 hour ago

رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا، ملک…

1 hour ago