سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو میرے ساتھ منسوب کرنا انتہائی گھٹیا پن ہے: محمد زبیر

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر ان سے منسوب مبینہ ویڈیو پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیاست نہیں ہے، میرے ساتھ ایک جعلی ویڈیو کو منسوب کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس ملک کیلئے ہمیشہ ایمانداری کیساتھ کام کیا اور اس کی فلاح کیلئے اپنی آواز اٹھاتا رہوں گا لیکن اس ویڈیو کے پیچھے جو بھی عناصر ہیں انہوں نے انتہائی گھٹیا پن کا ثبوت دیا ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سیاسی حلقوں میں شدید پریشانی کی فضا ہے، کہا جا رہا ہے کہ یہاں کسی کی عزت محفوظ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک نازیبا ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس موجود شخص بارے دعوے کئے جا رہے ہیں کہ وہ سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر ہیں، تاہم کسی ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والوں نے اس میں موجود افراد کی شناخت چھپانے کیلئے اسے ایڈیٹ کیا ہوا ہے۔ یہ ویڈیو کسی پرتعیش کمرے میں خفیہ کیمرے سے فلم بند کی گئی ہے جس میں مرد اور خاتون نازیبا حرکتیں کرنے میں مصروف ہیں۔

معروف صحافی غریدہ فاروقی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے اس ویڈیو کو جعلی اور doctored قرار دیا ہے۔ وہ ویڈیو کی تحقیقات اور فرانزک آڈٹ کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اس معاملے پر اپنا ردعمل دیں گے۔

ادھر اینکر منصور علی خان نے بھی کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک سیاسی شخصیت کے حوالے سے وائرل ویڈیو فیک ہے۔

Recent Posts

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

4 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

13 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

30 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

8 hours ago