فی تولہ سونے کی نئی قیمت جاری

کراچی (قدرت روزنامہ )ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار کی سطح پر مستحکم ہے .

تفصیلات کے مطابق 10گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 585 روپے میں فروخت ہورہا ہے .

گزشتہ دو روز سے ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہو رہا تھا . آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ یعنی گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 215200 روپے ہوگئی تھی . جب کہ 10 گرام سونا 644 روپے مہنگا ہوا تھا .

. .

متعلقہ خبریں