کراچی میں 7 سالہ ابان قتل کیس کا ملزم عدالت میں اعترافی بیان سے مکر گیا


کراچی(قدرت روزنامہ) جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے فیڈرل بی ایریا میں 7 سالہ آبان کے قتل کیس میں ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو فیڈرل بی ایریا میں 7 سالہ آبان کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزم سفیان کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمہ کے گواہ کا 164 کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔
گواہ نے عدالت کو بتایا کے ملزم نے میرے سامنے اقبال جرم کیا، لیکن عدالت میں اپنے بیان سے انکاری ہوگیا۔ اس کی اصل عمر کے تعین کرنے کے لیے ٹیسٹس کی رپورٹس تاحال نہیں آئی۔ اس کا نفسیاتی معالج سے معائنہ بھی کروانا ہے۔ اس معائنے میں 8 سے 10 دن لگیں گے۔
عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازا میں درج کیا گیا تھا۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

8 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

27 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

38 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

44 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

53 mins ago

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

1 hour ago