اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگران وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر سیاست بہت بڑا جرم ہے، ابہام دور کرکے انتشار پیدا کرنے والوں کو روکا جائے۔
معاون خصوصی طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اللہ نے قرآن میں فرمایا ہم نے ہی اس قرآن کو اتار اور ہم ہی حفاظت کریں گے، ہمارے سپہ سالار بھی حافظ قرآن ہیں، پنجاب گورنمنٹ بھی ابہامات کو دور کرنے کیلئے ریویو پٹیشن داخل کرے، جس نے بھی کلمہ پڑھا وہ عقیدہ ختم نبوت کا چوکیدار ہے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ کچھ لوگوں نے عقیدہ ختم نبوت پر سیاست کی،عقیدہ ختم نبوت پر سیاست بہت بڑا جرم ہے، 8 فروری کو پرامن انداز میں انتخابی عمل مکمل ہوا، جب ہمارے دین کا معاملہ آئے تو ہم ایک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اور ہماری روح آقا دو جہاں پر قربان ہے، ہمیں ہمارا دین دنیا سے بہت زیادہ عزیز ہے، قرآن کریم کے تحفظ کا ذمہ اللہ نے لیا ہوا ہے، آپ کو ہرگلی اور محلے میں ہزاروں حافظ ملیں گے، قرآن اور اپنے وطن سے ہر کوئی محبت کرتا ہے۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ جس طرح میرے حقوق کا تحفظ ضروری ہے ویسے ہی غیر مسلموں کا بھی ہے، سوشل میڈیا کو منفی پراپیگنڈے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…