دھاندلی کے الزامات لگانے والے سابق کمشنر راولپنڈی نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے والے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کا الیکشن کمیشن کو دیاگیا بیان سامنے آگیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دھاندلی سے متعلق اپنے غلط بیان پر شرمندہ ہوں، پریس کانفرنس میں ریاست مخالف اور بدنیتی پر مبنی بیان دیا جس پر تمام بیوروکیٹس سرکل اور قوم بھی معافی مانگتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی وجہ سے بہت دباؤ میں تھا۔تمام ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور حکام کے آگے سرنڈر کرتا ہوں۔
بیان میں مزید کہا کہ پنڈی ڈویژن میں الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینے والے کسی بھی ریٹرننگ افسر کو کسی کی حمایت یا انتخابی عمل میں مداخلت کا حکم نہیں دیا۔32 سال سرکاری خدمات انجام دیں، 13 مارچ 2024 کو میں نے ریٹائر ہونا تھا۔میں ایک سیاسی جماعت کو ملک گیر احتجاج کیلے فائدہ دینا چاہتا تھا،2018ء کے بعد سیاسی جماعت نے پنجاب حکومت بنائی تو ان کے ساتھ تعلق بنے۔
چیف جسٹس پر الزام لگانے کا مقصد ان پر عوام کا اعتماد کم کرنا تھا، میں نے آر اوز کو کسی امیدوار کے حق میں فائدہ دینے کیلئے کوئی ہدایت نہیں کی،یہ واضح ہے کہ چیف جسٹس کا انتخابی عمل میں کوئی کردار نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے عہدیدار نے بتایا پارٹی قیادت نے چیف جسٹس کا نام لینے کا کہا ہے۔

Recent Posts

حج کے دوران شدید گرمی کا امکان، سعودی حکومت انتظامات میں مصروف

20 لاکھ سے زائد عازمین حج کی آمد متوقع، رمضان میں 3 کروڑ افراد نے…

1 min ago

سونیا حسین اور وہاج علی کا رومانوی فوٹوشوٹ وائرل، مداح برہم

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ سونیا حسین اور مقبول اداکار وہاج علی کی جانب سے…

10 mins ago

بیٹی سے محبت، والد نے اپنے جوتے بیٹی کو دے دیے، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو کو دیکھ کر جذبات شئیر کرنے لگے سعودیہ(قدرت روزنامہ) والد…

11 mins ago

وزیراعلیٰ سندھ کامختلف پراجیکٹس کا دورہ ، کورنگی کاز وے پر کچرا ڈمپ کرنے کی اجازت دینے پر ایس ایچ او معطل

اکراچی(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ…

14 mins ago

کرغزستان واقعہ افسوسناک قرار، وزیر خارجہ کا آزاد تحقیقات کیلئے وفد بشکیک بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ…

23 mins ago

خیبر پختون خوا باہر سے لائی گئی گندم نہیں خریدے گا: ظاہر شاہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبر پختون…

46 mins ago