لاڈلوں نے راتوں رات پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کر لیا، پرویز الٰہی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عوام نے بانی پی ٹی آئی سے محبت کا ثبوت ووٹ کی صورت میں دیا، لاڈلوں نے راتوں رات پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کر لیا۔

لاہور میں عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سالک اور شافع پہلے گجرات کے عوام کا مینڈیٹ واپس کریں پھر بات کرنے کا سوچیں گے،گجرات، منڈی بہاؤالدین، تلہ گنگ کا مینڈیٹ چوری کرنے والے اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصل مینڈیٹ چوری کرنے والا محسن نقوی اور اس کی پولیس پارٹی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آئی ایم ایف کے ذمہ دار نہیں، یہ جانیں اور لاڈلے جانیں۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عوام ایسی حکومت قبول نہیں کریں گے جسے ان کی حمایت حاصل نہ ہو، مینڈیٹ کے تحفظ کیلئے ہر جنگ لڑیں گے، ووٹ چوروں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس سے کیسے بری ہوئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نوری آباد پاور…

4 mins ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور منظور پشتین کی ملاقات، ایجنڈا کیا تھا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پشتون قومی موومنٹ کے سربراہ…

12 mins ago

شہید بے نظیر بھٹو مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کیلیے کون، کیسے اپلائی کرسکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کی جانب سے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ…

24 mins ago

سعودی عرب میں مصروف اکتوبر کا آغاز؛ کیا، کب اور کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکتوبر 2024 کے دوران سعودی عرب عالمی اور مقامی سطح پر تقریبا…

37 mins ago

عدلیہ کی آزادی کے بعد صرف وردی والے آئینی ترمیم کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

44 mins ago

اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ قرار دے دیا، بالی ووڈ اداکارہ کی نئی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ…

59 mins ago