ن لیگ کے تین دھڑے بنیں گے، شیخ رشید کی پیشگوئی

(قدرت روزنامہ) وزیرداخلہ شیخ رشید ن لیگ میں تین دھڑے بننے کی پیش گوئی کردی، شیخ رشید کا کہنا ہے ن لیگ میں سے ش کے علاوہ کچھ اور بھی نکلے گا۔ نوازشریف کی جعلی ویکسی نیشن کی تحقیقات کررہے ہیں۔نیوزی لینڈ دورہ سبوتاژ کرنے والوں کے قریب ہیں،جلد بے نقاب کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سائبر کرائم بہت بڑھ گیا ہے اس سال ایک لاکھ شکایت آئیں ان کو 2 ارب کا بجٹ جاری کررہے ہیں ایک سازش کے تحت اس ملک کے شناختی کارڈ،ویکسین اور پاسپورٹ کو بدنام کیا جارہا ہے نادرا کو ہدایت کی ہے کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق کوئی غلطی نہ ہو۔  کل 15 ملکوں کو آن آرائیول کا ویزے کے لیئے کابینہ میں بھیجا جائے گا۔

طورخم اور چمن میں آئی وی ایم ایس لگا دیا گیا ہے آنے جانے والوں کا ڈیٹا اب موجود ہوگا، ملک میں 60 کروڑ 61 لاکھ کی ویکسینیشن ہوچکی ہے ہم جلد از جلد ای پاسپورٹ پر جانے والے ہیں۔ شہباز شریف کہتے ہیں پی ٹی آئی زندہ دفن ہوجائے گی میں نے پہلے کہا تھا ن سے میم نکلے گی اب ن سے کچھ اور بھی نکلے گا اب 2 کی بجائے ن لیگ میں 3 گروپ ہوں گے۔

Recent Posts

عدالتی نظام کو تباہ کرنےکی سازشی کی جا رہی، آئینی ترمیمی پیکیج کا حالیہ ڈرامہ مسترد کرتے ہیں، وکلاء کنونشن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان بھر کے وکلاء موجودہ آئین اور اس کے بنیادی ڈھانچے اور خصوصیات…

7 mins ago

آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف

آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…

16 mins ago

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

22 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

34 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

57 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

1 hour ago