کون کون سی خواتین پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر رکن اسمبلی بن گئیں؟ نام جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی 36 خواتین پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر رکن اسمبلی بن گئیں .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی پنجاب اسمبلی کی رکن بننے والی خواتین میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، حنا پرویز بٹ، عشرت اشرف، ذکیہ شاہنواز، بشریٰ بٹ، سلمیٰ بٹ شامل ہیں .

دیگر لیگی اراکین میں سلمیٰ تیمور، راحیلہ نعیم، ثانیہ عاشق، مہوش سلطانہ بھی شامل ہیں .

پیپلز پارٹی کی مخصوص نشستوں پر رکن اسمبلی بننے والی خواتین اراکین میں نیلم جبار، نرگس فیض اور شازیہ عابد منتخب ہوئی ہیں . سارہ احمد استحکام پاکستان پارٹی کے کوٹے پر رکن اسمبلی بن گئی ہیں . مسلم لیگ (ق) کی تاشفین صفدر اور سلمیٰ سعید بھی رکن اسمبلی بنی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں