واٹس ایپ نے صارفین کیلئے عمر کی حد 16 سال سے کم کرکے13 سال کردی

لندن (قدرت روزنامہ )دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلئے عمر کی حد 13 سال کردی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک میں واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے کم از کم عمر 16 سے کم کر کے 13 کردی ہے۔اس سے قبل یورپ اور برطانیہ میں واٹس ایپ استعمال کرنے کے لئے صارفین کی عمر کم از کم 16 سال تھی جبکہ دیگر ممالک میں یہ شرط 13 سال تھی تاہم اس تبدیلی سے تمام ممالک کے صارفین کیلئے یہ عمر کم کرکے 13 سال کردی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صارفین کیلئے کم از کم عمر کی شرط کو یورپ اور برطانیہ میں ختم کردیا گیا ہے تاکہ عالمی سطح پر واٹس ایپ کے لئے کم از کم عمر کی شرط کو یقینی بنایا جا سکے تاہم اس تبدیلی سے زیر استعمال سروس میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔بیان کے مطابق کمپنی یورپی یونین کے 2 نئے ضوابط کے تحت اپنی شرائط اور پرائیویسی کی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کر رہی ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل سیزن 2024-25کی تفصیلات جاری کردی گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل سیزن 2024-25کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ نجی ٹی…

13 mins ago

کیا واقعی حکومت نے 6 سے 11 محرم تک صوبے میں سوشل میڈیا کی بندش کا فیصلہ کرلیا؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

کراچی (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی چینل آج نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت…

19 mins ago

سکینڈل کوئین ہانیہ عامر کا ایک اور مبینہ افیئر سامنے آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سکینڈل کوئین ہانیہ عامر کے ماضی کے ممکنہ افئیر کی گونج آج…

23 mins ago

برطانیہ میں تاریخ رقم، عام انتخابات میں کنزر ویٹو کو بدترین شکست، لیبرپارٹی نے میدان مار لیا

لندن (قدرت روزنامہ )برطانیہ کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے فتح حاصل کر لی…

29 mins ago

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کن غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کر دیا ؟ بڑی خبر

ریاض(قدرت روزنامہ ) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہل اور قابل افراد…

34 mins ago

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

لاہور(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ابر رحمت سے گرمی کا…

39 mins ago