کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ ماہ نور حیدر نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ طلاق کے بعد ان کے سابق شوہر کے ساتھ تعلقات پہلے سے بھی بہتر ہو گئے . ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اپنی نجی زندگی کے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ’’میری شادی محض 22سال کی عمر میں ہو گئی تھی .
میں نے کالج کی پڑھائی ختم کی اور شادی کرکے ہاؤس وائف بن گئی، تاہم میری شادی چل نہ سکی اور 4سال بعد ہماری طلاق ہو گئی . ‘‘
ماہ نور حیدر نے کہا کہ ’’طلاق لینے سے پہلے میں نے اپنے والد سے مشورہ کیا . ان مشکل دنوں میں میرے والدین نے میری بہت سپورٹ کی . ‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’یہ لازمی نہیں ہے کہ شوہر یا بیوی غلط ہو تو طلاق ہوتی ہے . کبھی کبھار دونوں میاں بیوی اچھے ہوتے ہیں، لیکن وہ ایک ساتھ رہتے ہوئے اچھی طرح نہیں چل سکتے ، چنانچہ انہیں الگ ہونا پڑتا ہے . ‘‘
انہوں نے بتایا کہ ’’میرے لیے ساس اور سسرالی آج بھی اتنے ہی محترم ہیں جتنے شادی کے وقت تھے . اپنی سابق ساس کی میں آج بھی والدہ کی طرح عزت کرتی ہوں . اگرچہ ہماری طلاق ہو چکی ہے لیکن میرے اپنے سابق شوہر کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور طلاق کے بعد ہمارے تعلقات پہلے سے زیادہ بہتر ہو گئے ہیں . ‘‘
. .