ماہ نورحیدراپنی طلاق اور اس کے بعد کی زندگی کےبارے میں کھل کر بول پڑیں

کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ ماہ نور حیدر نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ طلاق کے بعد ان کے سابق شوہر کے ساتھ تعلقات پہلے سے بھی بہتر ہو گئے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اپنی نجی زندگی کے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ’’میری شادی محض 22سال کی عمر میں ہو گئی تھی۔ میں نے کالج کی پڑھائی ختم کی اور شادی کرکے ہاؤس وائف بن گئی، تاہم میری شادی چل نہ سکی اور 4سال بعد ہماری طلاق ہو گئی۔‘‘
ماہ نور حیدر نے کہا کہ ’’طلاق لینے سے پہلے میں نے اپنے والد سے مشورہ کیا۔ ان مشکل دنوں میں میرے والدین نے میری بہت سپورٹ کی۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’یہ لازمی نہیں ہے کہ شوہر یا بیوی غلط ہو تو طلاق ہوتی ہے۔ کبھی کبھار دونوں میاں بیوی اچھے ہوتے ہیں، لیکن وہ ایک ساتھ رہتے ہوئے اچھی طرح نہیں چل سکتے ، چنانچہ انہیں الگ ہونا پڑتا ہے۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ ’’میرے لیے ساس اور سسرالی آج بھی اتنے ہی محترم ہیں جتنے شادی کے وقت تھے۔ اپنی سابق ساس کی میں آج بھی والدہ کی طرح عزت کرتی ہوں۔ اگرچہ ہماری طلاق ہو چکی ہے لیکن میرے اپنے سابق شوہر کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور طلاق کے بعد ہمارے تعلقات پہلے سے زیادہ بہتر ہو گئے ہیں۔‘‘

Recent Posts

گوگل کا تمام ایپ صارفین کو جیمنی لائیو اسسٹنٹ مفت پیش کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوگل کا جیمنی لائیو اسسٹنٹ اب ’جیمنی ایپ‘ کے ذریعے تمام فری…

6 mins ago

بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے…

15 mins ago

کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا تاہم نان فائلرزپالیسی مزید سخت کردی ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ صوبوں کے ساتھ…

24 mins ago

کراچی: غیرقانونی رکشوں، اسٹینڈز اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کی ٹریفک پولیس نے شہر میں غیرقانونی طور پر چلنے والے…

32 mins ago

بلوچستان میں پیپلز پارٹی حکومت کے 6 ماہ، عوام کو اب تک کیا ملا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان قیام پاکستان کے بعد سے مسائل کی زنجیروں میں جکڑا…

40 mins ago

بشریٰ انصاری کی کڑی تنقید پر چاہت فتح علی خان دل گرفتہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چاہت فتح علی خان کو ان کے گانوں کے انداز اور کچھ…

1 hour ago