حق مہر سے لے کر امید سے ہونے تک ، ماڈل کر ن اشفاق نے دوسری شادی کے بارے میں سب کچھ بتادیا

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کرن اشفاق نے حالیہ دنوں انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کی ایک نشست کی جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے متعلق بھی مداحوں کے متعدد سوالوں کے جوابات دیئے۔
“ڈیلی پاکستان گلوبل” کے مطابق کرن اشفاق ڈار کی پہلی شادی 2018ء میں اداکار عمران اشرف کے ساتھ ہوئی اور 2020ء میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تاہم ان کی شادی نہ چل سکی اور نومبر 2022ء میں ان کی طلاق ہو گئی۔طلاق کے ایک سال بعد کرن اشفاق نے دسمبر 2023ء میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما حمزہ علی چوہدری کے ساتھ شادی کر لی اور شادی کے کچھ عرصے بعد ہی ان کے حاملہ ہونے کی افواہ انٹرنیٹ پر پھیل گئی۔

سوال و جواب کی اس نشست میں ایک مداح نے اس حوالے سے بھی سوال کیا اور پوچھا کہ کیا آپ واقعی امید سے ہیں؟ جواب میں کرن اشفاق نے لکھا کہ ’’ ابھی بس 2 ہی ماہ ہوئے ہیں میری شادی کو، حوصلہ رکھیں۔‘‘ ایک مداح نے پوچھا کہ ’’کیا آپ کے شوہر زیرتعلیم ہیں؟‘‘ کرن اشفاق نے بتایا کہ ’’وہ وکیل ہیں، اپنے کیس سٹڈی کرتے ہیں۔‘‘


ایک شخص نے پوچھا کہ ’’آپ بیٹے اور شادی شدہ زندگی کو کیسے ایک ساتھ سنبھال رہی ہیں؟‘‘ اس پر کرن اشفاق نے کہا کہ ’’اپنے شوہر کی مدد سے۔‘‘ ایک مداح نے فرمائش کر دی کہ وہ ان کے ساتھ کافی پینا چاہتے ہیں۔ اس پر کرن اشفاق نے لکھا کہ ’’بھائی جی، میں شادی شدہ ہوں اور میرے شوہر جم جاتے ہیں، انہوں نے اچھی باڈی بنا رکھی ہے۔ مجھے کافی کی پیشکش کرنے سے قبل میرے شوہر کی انسٹاگرام پروفائل ایک بار دیکھ لیں۔ وہ تمہاری ایسی حالت بنائیں گے کہ یاد رکھو گے۔‘‘   

Recent Posts

بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے…

3 mins ago

کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا تاہم نان فائلرزپالیسی مزید سخت کردی ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ صوبوں کے ساتھ…

12 mins ago

کراچی: غیرقانونی رکشوں، اسٹینڈز اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کی ٹریفک پولیس نے شہر میں غیرقانونی طور پر چلنے والے…

20 mins ago

بلوچستان میں پیپلز پارٹی حکومت کے 6 ماہ، عوام کو اب تک کیا ملا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان قیام پاکستان کے بعد سے مسائل کی زنجیروں میں جکڑا…

28 mins ago

بشریٰ انصاری کی کڑی تنقید پر چاہت فتح علی خان دل گرفتہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چاہت فتح علی خان کو ان کے گانوں کے انداز اور کچھ…

52 mins ago

ایک مچھلی جو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدگی کا باعث بن گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ہلسا‘ بنگلہ دیش کی قومی مچھلی ہے جسے مقامی طور پر ’آئلش‘…

1 hour ago