عوام کی جانب سے جب گوجی برینڈ کے یہ جوتے انٹرنیٹ پر سرچ کیے گئے تو اِن کی قیمت 1 لاکھ روپے نکلی . 615 ڈالر میں فروخت ہونے والے یہ جوتے دیکھ کر پاکستانیوں کا دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے . ، مریم نواز ان دنوں کشمیر میں انتخابی مہم کیلئے مصروف ہیں، انتخابی ریلی میں مریم نواز سرخ لباس کے ساتھ میچنگ کے سرخ جوتے زیب تن کئے،جو خبروں کا حصہ بن گئے . ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ غریب عوام کے امیر لیڈر . جبکہ ٹویٹر پر ہی اپنے ایک ٹویٹ میں کیتھرین نامی صارف نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 615 ڈالر؟؟ اس قدر واہیات اور پینڈو جوتے تو میں فری میں بھی نہ لوں . جہاں متعدد ٹویٹر صارفین نے مریم نواز کے قیمتی جوتوں پر اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں ایک صارف نے لکھا کہ کسی غریب معاشرے میں امیر ہو جانا کوئی جرم تو نہیں ہے . اس کے جواب میں دوسرے صارف نے کہا کہ غریب معاشرے کو لوٹ کر امیر ہونا جرم ہے . عبدالحنان نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آپ لوگوں کو اپنا گلاس دکھا رہی ہیں اور اپنے آپ کو سادہ اور لطیف خاتون بنا رہی ہیں مگر آپ لوگ ہیں کہ ان کے جوتوں کی قیمت کے پیچھے پڑ گئے ہیں . اس سے قبل مریم نواز کے ہاتھ میں قیمتی ہیرے جوارات سے بنی تسبیح کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی . یہ بات ایک امریکی خاتون صحافی نے خبر کی صورت میں رپورٹ کی تھی .
. .These shoes would cost 1 lakh minimum in Pakistani rupees! Ghareeb awam kay ameer leader! https://t.co/bnGpoRGzMe
— Adeel Raja (@adeelraja) July 12, 2021