نگراں حکومت کی جانب سے لیے گئے مقامی قرضوں کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے 17 اگست 2023 سے 31 جنوری 2024 تک نگراں حکومت کی جانب سے لیے گئے مقامی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں، جس کے مطابق یکم فروری تا 16 اگست 2023 کی مدت میں 19 ہزار 862 ارب روپے قرض لیا گیا تھا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق نگراں دور میں 17 ہزار 934 ارب روپےکا مقامی قرض واپس کیا گیا، گزشتہ سال اسی مدت میں 14 ہزار 31 ارب روپے قرض واپس کیا گیا تھا۔نگراں دور میں مقامی قرض کا نیٹ فلو 1796 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مدت میں نیٹ فلو 5 ہزار 831 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ اسی مدت کے مقابلے قرضوں میں 67 فیصد کمی ہوئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ نگراں حکومت نے 3.9 ارب ڈالر کا بیرونی قرض لیا، سابقہ مدت میں 8.4 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض لیا گیا۔نگراں حکومت نے 3.6 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض واپس کیا، سابقہ مدت میں 5.4 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض واپس کیا گیا۔

Recent Posts

آٹے کا تھیلا 100روپے مزید مہنگا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا، ایک ماہ کے دوران 20 کلو آٹے…

2 mins ago

پشتون بلوچ صوبے میں برابری ہر شعبہ زندگی میں ناگزیر ہے، پشتونخواہ میپ

ژوب+شیرانی(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ صوبے میں برابر…

6 mins ago

ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کو مسترد کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ معمولی کمی…

11 mins ago

کوئٹہ ،زائدقیمت پر کم وزن روٹی کی فروخت جاری، انتظامیہ خاموش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں تندوری روٹی اڑان بھر رہی ہے کم وزن زیادہ قیمت ڈی سی…

31 mins ago

بلوچستان ،رواں سال مون سون میں معمول سے 111 فیصد زائد بارش ریکارڈ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)رواں سال مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے 51 فیصد زائد…

42 mins ago

بلوچستان میں کئی سال سے بند 3700 اسکول کھولنے کا فیصلہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے صوبے میں سالوں سے بند پڑے ہوئے 3700 اسکولوں کو…

52 mins ago