‘ الیکشن متنازع ہو تو پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، مولانا فضل الرحمان کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ ایک کے بعد دوسرا الیکشن بھی متنازع ہو تو پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، 2018 کے انتخابات کے بعد خیال تھا کہ 2024 کا الیکشن منصفانہ ہوگا ، لیکن ایک بار پھر جے یو آئی کی خواہش کو کچل دیا گیا۔

اسلام آباد میں جماعت کی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فکر اس بات کی ہے کہ مسلسل الیکشن متنازع ہو تو پارلیمان کی اہمیت کیا ہوگی؟ پارلیمنٹ ہمارے ملک کا سپریم ادارہ ہے، ایسی پارلیمنٹ کیسی پارلیمنٹ ہوگی جس کے بارے میں انگلی اٹھے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایسی پارلیمان کی کیا اہمیت ہوگی جسے عوام اپنا نمائندہ نہ سمجھے، یہ پاکستان کی تاریخ کےکرپٹ ترین انتخابات تھے، ہم نے مرکزی مجلس عاملہ کا فیصلہ عوام تک پہنچا دیا ہے، ہمارے بزرگوں نے اس آئین پر دستخط کیے وہ اس کے بانی ہیں ، اس آئین کے تحفظ کو اپنی ذمہ داری تصور کرتے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور ہم نے مل کر تحریک چلائی، ان پارٹیوں کے رہنما کنٹینروں پر اور ہمارے کارکن سڑکوں پر ہوتے تھے، 2018 میں بھی آپ کا یہی مینڈیٹ تھا اور آج بھی یہی ہے، پی ٹی آئی کا بھی وہی مینڈیٹ ہے جو 2018 میں ملا تھا، پی ٹی آئی بتائےجب آپ حکومت بنا رہے تھے تو دھاندلی نہیں ہوئی؟ آج دھاندلی ہوئی؟

Recent Posts

دو قومی صوبے میں صحت کے لئے وسائل اور فنڈز مہیا نہیں کیے جا رہے ،خوشحال کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ طب…

3 mins ago

آٹے کا تھیلا 100روپے مزید مہنگا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا، ایک ماہ کے دوران 20 کلو آٹے…

6 mins ago

پشتون بلوچ صوبے میں برابری ہر شعبہ زندگی میں ناگزیر ہے، پشتونخواہ میپ

ژوب+شیرانی(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ صوبے میں برابر…

9 mins ago

ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کو مسترد کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ معمولی کمی…

15 mins ago

کوئٹہ ،زائدقیمت پر کم وزن روٹی کی فروخت جاری، انتظامیہ خاموش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں تندوری روٹی اڑان بھر رہی ہے کم وزن زیادہ قیمت ڈی سی…

34 mins ago

بلوچستان ،رواں سال مون سون میں معمول سے 111 فیصد زائد بارش ریکارڈ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)رواں سال مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے 51 فیصد زائد…

45 mins ago