افتتاحی تقریب کا انعقاد کراچی میں کیا گیا . وزیراعظم عمران خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے . وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی تقریب میں شریک ہوئے . گزشتہ ہفتے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے کراچی میں ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کے لیے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کی منظوری دی ہے . کے سی آر ٹریک کی لمبائی تینتالیس کلومیٹر ہو گی اور33 اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے . منصوبہ اٹھارہ سے چوبیس ماہ میں مکمل ہو گا . سرکلر ریلوے دو ٹریکس پر چلے گی، ایک ٹریک سٹی اسٹیشن سے شہرکاچکرلگا کر کینٹ اسٹیشن، دوسرا سٹی اسٹیشن سے دھابیجی جائے گا . سرکلر ٹرین سٹی اسٹیشن سے چلے گی اور سائٹ، گلشن اقبال، گلستان جوہر سے ہوتی ہوئی واپس سٹی اسٹیشن پہنچے گی . راستے میں ٹرین کے تیس اسٹاپ ہوں گے . ٹریک کی لمبائی تینتالیس کلو میٹر ہوگی . بائیس کلو میٹر ٹریک ایلی ویٹیڈ پر بنے گا . ٹرین کے راستے میں کئی انڈر پاسز بھی بنائے جائیں گے . کراچی سرکلر ریلوے کے نئے ٹریک پر کوئی پھاٹک نہیں ہوگا، بائیس کراسنگ پوائنٹس کی تعمیر پر بیس ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی . ہر چھ منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی، ہر ٹرین میں چار کوچز ہوں گی . جن میں 800 سے زائد مسافر سفر کرسکیں گے . یومیہ تین سے پانچ لاکھ مسافروں کے مستفید ہونے کا امکان . الیکٹرک ٹرین زیادہ سے زیادہ ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑے گی . وزیر اعظم ایک روزہ دورے کے دوران پارٹی رہنما اور ارکان اسمبلی بھی ملاقاتیں کریں گے . وزیر اعظم کو سندھ میں پارٹی امور اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی . . .
(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کراچی سرکلر ریلوے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے . منصوبے پر ڈھائی سو ارب روپے لاگت آئے گی .
متعلقہ خبریں