نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے این اے 119 کی نشست چھوڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے دستبردار ہوگئیں .

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 اور پی پی 159 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں .

مریم نواز پی پی 159 کی نشست سے وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گی .

مریم نواز نے این اے 119 سے دستبرداری کا خط الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا، اس نشست پر اب الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کروائے گا .

پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے جس کی صدارت نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کر رہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں