لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا .
وزارت اعظمیٰ کے لیے (ن) لیگ کے نامزد امیدوار شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ افہام و تفہیم اور باہمی اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے .
ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہے . ملک کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا .
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پوری تندہی، محنت اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے . ملک کو ترقی دینے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے شب و روز کاوشیں کی جائیں گی . قائد (ن) لیگ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے .
. .