پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ)محسن نقوی کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کی باضابطہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ایک بار پھر بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق محسن نقوی نے چند روز قبل 3 برس کیلیے چیئرمین پی سی بی کی ذمہ داری سنبھالی ہے، وہ ان دنوں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کام بھی سنبھالے ہوئے ہیں، البتہ انتخابات کے بعد اب وہاں سے فراغت کے دن قریب ہیں، محسن نقوی نے چند روز قبل بورڈ میں اپنی ٹیم لانے کا عندیہ دیا تھا، گذشتہ روز اس حوالے سے پیش رفت بھی سامنے آگئی۔

پنجاب گورنمنٹ میں خدمات سرانجام دینے والے تین افسران کی خدمات 2 سال کیلیے ڈیپوٹیشن پر پی سی بی کو سونپ دی گئیں، ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے آفیسر لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کے ساتھ پولیس سروس کے آفیسرز ارتضیٰ کمیل اور زین عاصم شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے ایک لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کو کوئی بڑی پوسٹ سونپنے کا امکان ہے، پی سی بی کے آئین میں سی ای او کا عہدہ موجود نہیں، جب نجم سیٹھی کی واپسی پر آئین بحال ہوا توسی ای او فیصل حسنین کو پہلے شعبہ سپیشل پروجیکٹس میں بھیجا گیا پھر وہ ملازمت چھوڑ گئے تھے۔

اب آئین میں تبدیلی کرنا پڑے گی یا پھر سی ای او کی پوسٹ کو ایم ڈی یا کوئی اور نام دیا جائے گا، سی او او کی حیثیت سے کام کرنے والے سلمان نصیر کو شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھیجا جا سکتا ہے، کئی افسران کو فارغ بھی کرنے کا امکان بڑھ گیا، پی سی بی کے ملازمین میں بھی اس حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے، آئندہ چند روز میں اہم فیصلے سامنے آ سکتے ہیں۔

Recent Posts

مستقبل محفوظ بنانے کیلئے پاکستان اور چین کو مل کر کام کرنا ہوگا،احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

1 hour ago

بجٹ کے بعدمہنگائی میں اضافہ، ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجٹ کے بعد ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں…

2 hours ago

سی پیک پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

2 hours ago

عامر خان کے بیٹے جنید کی فلم کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست گجرات کی ہائیکورٹ نے جمعہ کو فلم ’مہاراج‘ کے نیٹ فلکس…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی وزیر لیو جیان چاؤ کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر…

2 hours ago

وزیراعظم کی نیت صاف ہے، امید ہے وعدے پورے کریں گے،بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا،…

2 hours ago