مسلم لیگ ن نے مریم نوازکےسوا سینئر قیادت کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن نے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سوا سینئر پارٹی قیادت کو صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کر دی .

جیونیوز کے ذرائع ن لیگ کے مطابق شہباز شریف قصور اور لاہور کی صوبائی نشستیں چھوڑ دیں گے جبکہ حمزہ شہباز لاہور کی صوبائی نشست چھوڑیں گے .

ذرائع کا بتانا ہے کہ سردار غلام عباس چکوال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے جبکہ رانا تنویر شیخوپورہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے .

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نارووال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے جبکہ سردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان کی صوبائی نشست چھوڑیں گے اور جام کمال لسبیلہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے . خیال رہے کہ آج ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جبکہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس تاحال طلب نہیں کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں