بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے غیر شرعی نکاح کیس کے فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے غیر شرعی نکاح کیس کے فیصلے کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے رجوع کرلیا، اس حوالے سے بشریٰ بی بی نے اپنے وکلاء عثمان گِل، خالد یوسف اور سلمان صفدر کے ذریعے اپیل دائر کردی ہے۔

جیونیوز کے مطابق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سول جج قدرت اللہ کی جانب سے 2 فروری کو سنایا گیا فیصلہ حقائق کے خلاف ہے، 16 جنوری کو بشریٰ بی بی پر عائد کی گئی فردِ جرم بھی غیر قانونی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ دائرہ اختیار کی درخواست بغیر کوئی وجہ بتائے مسترد کردی گئی، سول عدالت نے ٹرائل درست طریقے سے نہیں چلایا۔

بشریٰ بی بی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست کا حق رکھتی ہوں، شکایت کنندہ خاور مانیکا نے 6 سال بعد شکایت دائر کی، ایسی ہی درخواست پہلے دوسرے شکایت کنندہ کے ذریعے بھی فائل کی گئی تھی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے رجوع کے قوانین دیکھے، طلاق سے متعلق شریعت کو نظر انداز کیا، شکایت کنندہ خاور مانیکا اور گواہان کے بیانات تبدیل ہوتے رہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا دوسرا پڑھایا گیا نکاح بھی مفتی سعید ثابت نہ کر پائے، تاخیر سے شکایت دائر کرنے سے شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں،سول جج نے بھی اپنا عدالتی مائنڈ غلط استعمال کیا، بشریٰ بی بی کی درخواست میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں بھی قید کی سزا سنائی گئی تھی، دونوں کو سات سات سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں سزا پانے کے بعد سب جیل قرار دی گئی بنی گالہ رہائشگاہ میں قید ہیں۔

Recent Posts

سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکال دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری…

7 mins ago

بھارت اور اسرائیل پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریزاں ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری بہادر فوج کا…

14 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا پاکستان میں انعقاد انتہائی اہم ہے: محسن نقوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شنگھائی…

18 mins ago

جسٹس منصور علی شاہ کی عدم حاضری پر مقرر کیے گئے مقدمات ڈی لسٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جسٹس منصور علی شاہ کے سپریم کورٹ نہ آنے کے باعث انکی سربراہی…

22 mins ago

پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور

لاہور (قدرت روزنامہ ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے سابق…

25 mins ago

انٹرا پارٹی الیکشن کیس؛ پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کیلیے مہلت مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی…

30 mins ago