لاہور(قدرت روزنامہ) نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صوبائی انتظامیہ کو رمضان پیکج کی تیاری کی ہدایت کر دی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے فوری انتظامات شروع کیے جائیں اور آٹا، گھی، دال، چینی اور دیگر اشیاء کی خریداری پر عوام کو ریلیف دیا جائے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے چند دنوں بعد ہی رمضان المبارک کا آغاز ہو جائے گا جس کے لئے وقت کم ہے تو اس سلسلے میں صوبے بھر میں جہاں جہاں ماڈل بازار موجود یا قائم ہیں تو انہی ماڈل بازاروں کو رمضان بازاروں کا درجہ دے دیا جائے اور انتظامیہ رمضان بازاروں کے حوالے سے ابھی سے اقدامات کرے۔
ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور ماڈل اورشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری بہادر فوج کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شنگھائی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جسٹس منصور علی شاہ کے سپریم کورٹ نہ آنے کے باعث انکی سربراہی…
لاہور (قدرت روزنامہ ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے سابق…