پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں، آئی ایم ایف


نیویارک(قدرت روزنامہ) عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔آئی ایم ایف کی کمیونیکشین ڈائریکٹر جولی کوزیک نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اقتصادی استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ پالیسز پر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
نگراں حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے آئی ایم ایف کی ڈائرکٹر کمیونیکشن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نگراں حکومت کے حکام نے مالیاتی اہداف پر سختی سے عمل اور سماجی تحفظ کے لیے اقدامات کیے جس کی بنیاد پر معاشی استحکام برقرار رہا۔انہوں نے کہا کہ ایسا افراط زر کو کنٹرول کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے سخت مانٹیری پالیسی کی وجہ سے ہوا۔
آئی ایم ایف کی کمیونیکشین ڈائریکٹر جولی کوزیک نے کہا کہ ایگزیکٹیو بورڈ نے 11 جنوری کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کے ریویو کی منظوری دی تھی جس کے بعد ادائیگیوں کا معاملہ ایک اعشاریہ نو ارب ڈالر تک پہنچا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے متعلق سوال پر آئی ایم ایف کی عہدیدار نے کہا کہ وہ پاکستان کے سیاسی معاملات یا اس حوالے سے کسی نکتے پر بات نہیں کریں گی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

5 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

6 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

6 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

7 hours ago