کامیاب جوان پروگرام کے 100ارب میں سے کتنے پیسے دیے جا چکے ہیں؟ ناقابلِ یقین انکشاف

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کامیاب جوان پروگرام کے 100ارب میں سے اب تک دیے جانے والے پیسے سے متعلق بتا دیا ، کہاکہ اب تک 18ہزار سے زائد افراد اس پروگرام سے فائدہ اٹھا چکے ہیں ۔

فیصل آباد میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کامیاب پروگرام میں حکومت نے 100ارب روپے رکھے ہیں جن سے 45سال سے کم عمر افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، اب تک اس پروگرام کے تحت22 ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں ، وزیر اعظم کی پالیسی سے کاروبار ، روزگار میں اضافہ ہوگا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ کورونا کے دوران وزیر اعظم کا موقف واضح تھا کہ عوام اور معیشت کو بچانا ہے ، وزیر اعظم نے دنیا کو سمارٹ لاک ڈاو¿ن کا وژن دیا ، کورونا کے باوجود ہماری معیشت بڑھ رہی ہے ہم اسے مزید آگے بڑھا رہے ہیں ، وزیر خزانہ سمیت پوری ٹیم تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کیلئے تیار رہتے ہیں ۔

فرخ حبیب نے کہا کہ تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ، تمام سہولیات فراہم کریں گے ۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں کروائیں گے، بچوں کو وزٹ کروایا کریں گے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

24 mins ago

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے حکومت کو کل…

28 mins ago

علی امین گنڈا پورآخر تھے کہاں؟وزیراعلیٰ کے پی نے خود بتادیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔…

46 mins ago

وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآکر…

51 mins ago

بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران…

2 hours ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

2 hours ago