شاہد کپور کی فلم بھی پاکستانی ڈرامے کے سین کی نقل نکلی

کراچی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی حالیہ ریلیز فلم تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا میں پاکستانی ڈرامے تیرے بن کے آئیکونک سین کی نقل ناظرین نے پکڑ لی .

ناظرین کو اس ڈرامے کی کہانی کے علاوہ یمنی زیدی اور وہاج علی کی کیمسٹری بے حد پسند آئی تھی .

تیرے بن نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت بھی ڈرامے کو پسند کیا گیا . اب اس ڈرامے کی مقبولیت کی ایک اور مثال شاہد کپور کی فلم 'تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا' میں دیکھی جاسکتی ہے کیونکہ فلم میں شامل ایک سین ہو بہ ہو یمنی اور وہاج کے درمیان شوٹ ہونے والے سین سے مماثلت رکھتا ہے .


مذکورہ سین میں وہاج نے مرتسم کا کردار نبھاتے ہوئے میرب کا کردار نبھانے والی اداکارہ یمنی زیدی کے رخسار پر تھپڑ رسید کیا تھا اور اس کے بعد وہ بیہوش ہوگئی تھیں . اس سین کی طرح فلم میں شاہد کپور بھی کریتی سینن کو تھپڑ مارتے ہیں اور وہ میرب کی ہی طرح بیہوش ہوجاتی ہیں . اس سین کو دیکھ کر فلم بینوں کو ڈراما'تیرے بن یاد آگیا اور اس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تبصرے بھی ہوتے نظر آئے .

. .

متعلقہ خبریں