عمران خان نے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا۔عدالت میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے آج خط چلا گیا ہوگا وہ خط اس لیے لکھا ہے کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو واپس کون کرے گا؟
انہوں نے کہا کہ اس قرض سے غربت بڑھے گی، جب تک سرمایہ کاری نہ آئی قرض بڑھتا جائے گا، سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے نواز شریف کی سلیکشن کے لیے اداروں کو تباہ کیا گیا، عدالتیں، نیب سب کچھ تباہ کیا گیا تاکہ نواز شریف کو سلیکٹ کرسکیں، نواز شریف کے لیے مجھے زیرو کیا گیا پھر انتخابات میں دھاندلی کرائی گی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اب کمشنر راولپنڈی کے انکشافات سامنے آئے ہیں، کمشنر پنڈی کو اٹھا کر تشدد کیا گیا، ویگو ڈالا اٹھا کر لے گیا اور اب اس کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

Recent Posts

پشاور؛ سکیورٹی فورسز کا حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،5دہشتگرد ہلاک، کیپٹن سمیت 2جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سکیورٹی فورسز کے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

4 mins ago

پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں،یوسف رضا گیلانی

لاہور(قدرت روزنامہ)قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ سیاسی معاملات پر بات کرنے…

12 mins ago

ماڈل عائشہ شوکت کی شوہر کیلئے غیر حقیقی ڈیمانڈز،آپ بھی جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ )حال ہی میں ایک شو میں واسع چودھری نے ماڈل عائشہ شوکت…

30 mins ago

ڈاکٹر یاسمین راشد ہسپتال سے ڈسچارج، واپس جیل بھیج دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کرکے واپس…

41 mins ago

پاپوا نیو گنی میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ: قبائلی تصادم امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امدادی کارکنوں نے کہا ہے کہ پاپوا نیو گنی میں تباہ کن…

1 hour ago

مذاکرات کامیاب ,بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال مؤخر کردی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے پر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے…

1 hour ago