اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشنز بحال کر دئیے گئے۔الیکشن کمیشن نے این اے 46 سے ن لیگ کے انجم عقیل،این اے47 سےطارق فضل چوہدری اور این اے 48 سے راجہ خرم نواز کی کامیابی برقرار رکھی۔
میڈیا سے گفتگو میں ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تینوں حلقوں کے حوالے سےپروپیگنڈا کیا جاتا رہا۔ فراڈ اور پروپیگنڈا سے پی ٹی آئی نے نوٹیفیکیشنز رکوائے۔ ہم آج اپنے فارم 45 لائے ہیں۔ اب عدالتوں نے ثابت کرنا ہے کہ کس کے فارم 45 اصلی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے کہتے تھے سازش میں ملوث ہیں آج مدد مانگ رہے ہیں۔ آپ نے نوجوانوں کو گمراہ کیا آج ان کا ٹرائل ہورہا ہے۔
راجہ خرم نواز نے مخالفین کو عدالتوں سے رجوع کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آر او آفس نے کسی کو نہیں روکا۔ ان کا راستہ ہم سب نے روکنا ہے۔ انجم عقیل کا کہنا تھا کہ سازش کے ذریعے ایک سیاسی پارٹی بنائی گئی۔ کبھی کہتے ہیں امریکا نے ہمیں پارلیمنٹ سے نکالا کبھی آئی ایم ایف کو کہتے ہیں کہ قرضہ نہ دو۔ کامیاب امیدواروں نے فارم 45 بھی میڈیا کے سامنے پیش کیے۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…