انشا اللّٰہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، اسحاق ڈار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انشا اللّٰہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ذاتی فائدے کیلئے کچھ بھی لکھنا افسوسناک ہے، بانی پی ٹی آئی نے ملکی مفاد کے خلاف کچھ لکھا ہو تو قابلِ مذمت ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم بننے کی میری خواہش نہیں تھی، وزیرِ خزانہ کا فیصلہ بھی پارٹی نے کرنا ہے، میاں نواز شریف وفاقی اور صوبائی سطح پر پارٹی کی رہنمائی کر رہے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر مکمل مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں ہو رہا تو کوئی وجہ ہوگی، اس وقت ملک کا سب سے بڑا چیلنج غربت دور کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کم کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا چیلنج ہے، ہم سب کا فرض ہے کہ ملک کو اس بھنور سے نکالیں۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ آپ دیکھیں گے آئندہ چند دنوں میں سب ٹھیک ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ آج راولپنڈی اڈیالہ جیل میں کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا گیا ہوگا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو قرضے کو واپس کون کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ جب تک سرمایہ کاری نہ ہو قرض بڑھتا جائے گا، سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

59 mins ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

1 hour ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

1 hour ago