لاہور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر اسحاق ڈار نے ردعمل میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ کر تحریک انصاف ملک دشمنی ثابت کر رہی ہے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستیں روکنے کو الیکشن کمیشن کے پاس کوئی قانونی وجہ ہو گی۔ پاکستان کے عوام کی مشکلات کو دور کرنا چیلنج ہے۔ وفاقی ہوں یا صوبائی معاملات کو نوازشریف ڈیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف منظر سے غائب نہیں ہوئے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے جس سے متعلق پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ خط میں عمران خان نے پاکستان سے مالی پیکج کیلئے بات چیت الیکشن میں دھاندلی کے آڈٹ سے مشروط کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…
کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…