پی ٹی آئی ابھی بھی چاہتی ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہوجائے، شیری رحمٰن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت ابھی تک اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھی، پی ٹی آئی ابھی بھی چاہتی ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہوجائے۔شیری رحمٰن نے بانیٔ تحریکِ انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کی مذمت کی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، بانی پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی تصدیق افسوسناک ہے۔انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ اپنے دورمیں ریکارڈ قرضہ لینے والوں کو اب یاد آیا کہ قرضہ واپس کون کرے گا، جب خود قرض لے رہے تھے اس وقت ان کو مہنگائی کی فکر کیوں نہیں تھی؟۔
شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو ملکی معاملات میں مداخلت کی دعوت دینا ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے؟۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کو ڈیفالٹ کی نہج پر چھوڑ کر گئے تھے، اب اس طرح کے خط لکھنے کا مقصد کیا ہے؟

Recent Posts

بارش کے بادل پہنچنے والے ہیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے…

54 mins ago

شیر افضل مروت عرب ریگستانوں میں چھٹیوں پر چلے گئے، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

’یعنی لوگوں کی باتیں ٹھیک نکلی بات عہدوں تک تھی جیسے عہدے گئے آپ بھی…

60 mins ago

کل پاکستان میں سرکاری چھٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے دن،…

1 hour ago

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم صحت اور بہتر سروس ڈلیوری اولین ترجیحات ہوں گی،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ سے…

2 hours ago

روضہ رسول ﷺ میں داخلے سے متعلق سعودی عرب کی نئی ہدایات جاری

ہدایات مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئیں…

2 hours ago

مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ شدت اختیار کرگئی، قابو پانے کیلیے ہیلی کاپٹر کی درخواست

سید پور ویلج رینج میں آگ کو بجھانے کا عمل جاری ہے اسلام آباد(قدرت روزنامہ)…

2 hours ago