بلنگ میں بے ضابطگیاں، کے الیکٹرک و ڈسکوز کو انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد کا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کی بلنگ میں پائی جانے والی بےضابطگیوں کے معاملے پر اعلامیے کے ذریعے ہدایات جاری کی ہیں۔نیپرا نے ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کو انکوائری رپوٹ میں کی سفارشات پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے تقسیم کار کمپنیوں کو 2 ماہ سے خراب میٹرز کو فوراً تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ان کمپنیوں کو تبدیل شدہ میٹرز پر اوسط بل کی بجائے اصل میٹر ریڈنگ کے حساب سے وصول کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
جن صارفین کی کیٹیگری جون 2023ء سے اب تک 30 دن سے زائد بلنگ کے باعث پروٹیکٹڈ سے نان پروٹیکٹڈ میں تبدیل ہوئی ہے اسےٹھیک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔پی آئی ٹی سی میں ریکارڈ نہ ہونے پر لیسکو کو ریکارڈ کی بنیاد پر کیٹیگری ٹھیک کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
لیسکو کو اپنے بلنگ ریکارڈ کو پی آئی ٹی سی سے الحاق کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔تقسیم کار کمپنیوں کو اس غیر قانونی عمل میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
نیپرا نے حکم دیا ہے کہ جولائی 2018ء تا جون 2023ء حیسکو، سیپکو، ٹیسکو، پیسکو سرکل کے بلوں کی جانچ پڑتال کی جائے۔ نیپرا نے اس عمل میں ملوث افسران کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

Recent Posts

امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی کانگریس نے پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں…

33 mins ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

39 mins ago

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

46 mins ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

3 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

3 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

4 hours ago