سیاسی مفادات کے بجائے قومی مفادات ہماری ترجیح ہیں، ایم کیوایم اور ن لیگ


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے ایم کیوایم وفد نے اس امر پر اتفاق کا اظہار کیا ہے کہ سیاسی مفادات کے بجائے قومی مفادات ترجیح ہیں۔
دونوں پارٹی کے رہنماؤں نے لاہور میں ملاقات کی جبکہ ایم کیوایم وفد گورنر سندھ کامران ٹسوری، مصطفی کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار پر مشتمل تھے۔ دوران ملاقات شہباز شریف نے کہا کہ تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام ووٹ کو عزت دینا ہے، ہم سب جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، سب کی ذمہ داری ہے کہ مل کر ملک کو معاشی خطرات سے بچائیں۔
شہباز شریف نے ایم کیوایم کے تعمیری اور مثبت جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ایم کیو ایم کے کردار قابل تحسین ہے، عوام کی خدمت کے لئے ہم سب متحد ہوکر آگے بڑھیں گے۔
دونوں پارٹی رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کا اظہار کیا کہ سیاسی مفادات کے بجائے قومی مفادات ترجیح ہیں جبکہ ایم کیو ایم وفد نے شہبازشریف کی ملک وقوم کے لئے خدمات کو سراہا۔ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ شہبازشریف 16 ماہ کے دوران تمام اتحادیوں کو بڑی خوش اسلوبی سے ساتھ لے کر چلے، امید ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان اور عوام کو مسائل سے نجات ملے گی۔
ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار، رانا ثناءاللہ خاں، سردار ایاز صادق ،خواجہ سعد رفیق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، رانا مشہود، عطاءاللہ تارڑاور دیگررہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی صورتحال اور سیاسی تعاون کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

7 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

10 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

17 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

20 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

22 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

22 mins ago