ملک میں رواں ہفتے 23اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں فروری کے تین ہفتے مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی کے رجحان کے بعد حالیہ ہفتے پھر مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ہوا، مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے مں آیا۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 30.68 فیصد کی سطع پر آگئی ہے تاہم ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 22ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ متاثر ہوا۔ اس طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 35.39 فی صد رہی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر، چینی، دالیں اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں جن میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 22.71فیصد، ڈیزل کی قیمتوں میں3.02فیصد، پیٹرول کی قیمتوں میں ایک فیصد، چکن کی قیمتوں میں 1.22 فیصد، چینی اور دال مونگ کی قیمتوں میں 0.54فیصد، بیف کی قیمتوں میں 0.74 فیصد، مٹن کی قیمتوں میں 0.86 فیصد اور دہی کی قیمتوں میں 0.71 فیصد جبکہ آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں 0.20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انڈے کی قیمتوں میں 11.19 فیصد، آلو قیمتوں میں 0.23فیصد، پیاز کی قیمتوں میں 14.42 فیصد، ککنگ آئل کی قیمتوں میں 0.75 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں 0.36 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں 1.82 فیصد، ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں 0.11 فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 0.33 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 25.33فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 29.15فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 35.39فیصد رہی۔
اسکے علاوہ، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 32.72 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 28.228 فیصد رہی ہے۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

2 mins ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

8 mins ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

18 mins ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

25 mins ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

1 hour ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

2 hours ago