آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے ملکی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا، بیرسٹر گوہر


اسلام آباد / راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو پہلے بھی خط لکھے آج بھی لکھیں گے، اس خط سے ملک کی معیشت، سلامتی اور جمہوریت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ آج جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، القادر ٹرسٹ کی سماعت ہوئی، چارج فریم ہونے کی 27 تاریخ پڑی ہے، ہم نے عدالت کو اوپن کورٹ سے آگاہ کردیا ہے، آج میڈیا کو بھی وہ رسائی نہیں ملی جو ملنی چاہیے تھی۔
انہوں ںے کہا کہ ایسا ٹرائل غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، موجودہ نگران سیٹ اَپ الیکشن کمیشن انتخابات کرانے میں ناکام رہا، ہم نے عدلیہ سے گزارش کی تھی کمشنر راولپنڈی اور فیملی کی حفاظت کی جائے، کمشنر کو خفاظت نہ ملنے سے اس نے اسٹیٹمینٹ تبدیل کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے فارم 45 ٹھیک تھے اور فارم 47 جعلی ہے، پی ٹی آئی پارلیمان کا حصہ بنے گی، ملک کی معیشت، قانونی اور جمہوریت کے لیے کوششیں کی ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ آج آئی ایم ایف کو لیٹر لکھیں گے، پہلے بھی لیٹر لکھے تھے، اس خط سے پاکستان کی ریاست اور جمہوریت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، پی ٹی آئی ملک کی بھلائی کے لیے خط لکھ رہی ہے، ہمارا کوئی بھی قدم ریاست، جمہوریت کے خلاف نہیں ہوگا، آج لیٹر لکھ رہے ہیں کل آپ کے سامنے آجائے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں سینئر رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے لیے آئی ایم ایف پروگرام جاری رہنا چاہیے پاکستان کی اکانومی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
علی ظفر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، جمہوریت کیلئے جس جس فورم پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے وہ اٹھائیں گے

Recent Posts

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

10 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

16 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

19 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت…

2 hours ago