ریمبو کا اپنے والدین اور اہلیہ کے مابین تعلق کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) اداکار افضل خان عرف ریمبونے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ ان کے والدین شادی سے قبل ان کی اہلیہ صاحبہ سے بہت ڈرتے تھے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکار افضل خان اور صاحبہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس کے دوران افضل خان کا کہنا تھا کہ انہیں صاحبہ کی والدہ نشو بیگم کو شادی کیلئے منانے میں بہت طویل عرصہ لگا، انہوں نے 4 سال نشو بیگم کے ساتھ کام کیا جس کے دوران وہ متاثر ہوئیں تو اپنی بیٹی سے ان کی شادی پر رضامند ہوئیں۔

افضل خان نے کہا کہ جب رشتہ طے ہو گیا تو میرے والدین صاحبہ سے بہت ڈرتے تھے کیونکہ وہ ایک شوبز خاندان سے تھیں جبکہ میرے والدین سادہ اور عمومی خاندان سے تھے تاہم جب شادی کے بعد صاحبہ گھر آئیں تو ان کا رویہ دیکھ کر والدین کا خوف دور ہو گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ صاحبہ کا اخلاق دیکھ کر میرے گھر والے آج بھی یہی کہتے ہیں کہ اتنی اچھی دلہن تو ہم بھی تلاش نہیں کر سکتے تھے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago