’میں نے یہ کام کیا تو مردوں نے مجھے تنگ کرنا چھوڑ دیا‘ لڑکی نے انٹرنیٹ پر سب کا بھانڈا پھوڑ دیا

 

لندن(قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر خواتین نے ان باکس میں آ کر تنگ کرنے والے ناہنجار صارفین سے بچنے کے لیے جھوٹ موٹ منگنی کی انگوٹھیاں پہننی شروع کر دیں . میل آن لائن کے مطابق ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خواتین کی ایک بڑی تعداد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ تنگ کرنے والے مردوں سے تنگ آ کر جھوٹ موٹ منگنی کی انگوٹھی کے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیتی ہیں تاکہ ایسے مرد انہیں منگنی شدہ سمجھ کر انہیں ہراساں نہ کریں .

میامی کی رہائشی ایمز فرسک نامی ٹک ٹاکر خاتون نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ مرد جس قدر اسے ان باکس میں آ کر پریشان کر رہے ہیں، وہ منصوبہ بندی کر رہی ہے کہ ایک فرضی منگنی کی انگوٹھی خرید کر پہن لے . وہ کہتی ہے کہ ’’میں نے پہلے بھی یہی کام کیا تھا اور مردوں نے مجھے تنگ کرنا چھوڑ دیا تھا تاہم چند ماہ ہوئے، وہ انگوٹھی گم ہو گئی، جس کے بعد ایک بار پھر میرے اکائونٹس کے ان باکس مردوں کے میسجز سے بھرے رہنے لگے ہیں . ‘‘

. .

متعلقہ خبریں