ایم کیو ایم وفد کی شہباز شریف سے ایک اور ملاقات

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی صورتحال اور سیاسی تعاون کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہبازشریف نے ایم کیو ایم کے تعمیری اور مثبت جذبے کو سراہا اور کہا کہ تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام ووٹ کو عزت دینا ہے، ہم سب جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، سب کی ذمہ داری ہے کہ مل کر ملک کو معاشی خطرات سے بچائیں۔

مسلم لیگ ن کے نامزد وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ایم کیو ایم کے کردار کو سراہتے ہیں۔

اس موقع پر قائدین نے اتفاق کیا کہ عوام کی خدمت کے لئے ہم سب متحد ہوکر آگے بڑھیں گے، سیاسی مفادات کے بجائے قومی مفادات ترجیح ہیں۔

ایم کیو ایم وفد نے شہبازشریف کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو سراہا، وفد کا کہنا تھا کہ شہباز شریف 16 ماہ کے دوران تمام اتحادیوں کو بڑی خوش اسلوبی سے ساتھ لے کر چلے۔اُمید ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور عوام کو مسائل سے نجات ملے گی۔

Recent Posts

کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا دانش کو رہائی کے بعد کن چیزوں کا سامنا ہوگا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کارساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا دانش کو ضمانت مل چکی ہے، اس…

7 mins ago

’پولیس اہلکاروں نے 2 ہزار روپے نکال لیے‘ پی ٹی آئی کے جلسے سے گرفتار 80 سالہ روشن بی بی کا الزام

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 28 ستمبرکو لیاقت باغ میں احتجاج کے دوران گرفتار 80…

23 mins ago

ڈیرہ مراد جمالی: قیدیوں کی گاڑی میں گھس کر فائرنگ سے 2 قیدی ہلاک

3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس نے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں…

34 mins ago

سوزوکی کی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

25 فیصد ایڈوانس پیمنٹ ادا کر کے 36 ماہ کی آسان اقساط پر موٹر سائیکل…

36 mins ago

خوشخبری، سیمنٹ کی قیمت میں کمی ہو گئی

سیمنٹ کی بوری 1490 سے 1500 روپے کے درمیان فروخت ہو تی رہی اسلام آباد…

1 hour ago

معیشت بہتری کی جانب گامزن ، بنیادی اصلاحات کریں گے: محمد اورنگزیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہماری معیشت بہتری…

2 hours ago