تحریک انصاف کے نامزد پارٹی چئیرمین سینیٹر علی ظفر نے چیئرمین بننے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد پارٹی چئیرمین سینیٹر علی ظفر نے چیئرمین بننے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کردیا۔جیو نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال اور پی ٹی آئی کے مقدمات کے تناظر میں ان کا ضمیر یہ کہتا ہے کہ توجہ مقدمات پر رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں نے پارٹی کی ایڈمنسٹریشن بھی سنبھال لی تو مقدمات پر توجہ نہیں دے سکوں گا۔علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ بطور چیئرمین اُن کی نامزدگی اعزاز کی بات ہے ، مگر اُن کا نام قبل از وقت سامنے آگیا ۔ اس پر مشاورت کریں گے ، ہوسکتا ہے اس فیصلے پر نظرِ ثانی کریں۔ علی ظفر نے کہا کہ اگر انہوں نے چیئرمین بننے سے معذرت کی تو گوہر خان ہی پارٹی چیئرمین شپ کے امیدوار ہوں گے۔

Recent Posts

جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ کیوں نہ آئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ…

5 mins ago

کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا دانش کو رہائی کے بعد کن چیزوں کا سامنا ہوگا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کارساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا دانش کو ضمانت مل چکی ہے، اس…

12 mins ago

’پولیس اہلکاروں نے 2 ہزار روپے نکال لیے‘ پی ٹی آئی کے جلسے سے گرفتار 80 سالہ روشن بی بی کا الزام

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 28 ستمبرکو لیاقت باغ میں احتجاج کے دوران گرفتار 80…

29 mins ago

ڈیرہ مراد جمالی: قیدیوں کی گاڑی میں گھس کر فائرنگ سے 2 قیدی ہلاک

3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس نے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں…

40 mins ago

سوزوکی کی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

25 فیصد ایڈوانس پیمنٹ ادا کر کے 36 ماہ کی آسان اقساط پر موٹر سائیکل…

42 mins ago

خوشخبری، سیمنٹ کی قیمت میں کمی ہو گئی

سیمنٹ کی بوری 1490 سے 1500 روپے کے درمیان فروخت ہو تی رہی اسلام آباد…

1 hour ago