اورماڑہ میں بجلی اور پانی بحران کیخلاف بی این پی اور نیشنل پارٹی کا دھرنا انتظامی یقین دہانی پر ختم

اورماڑہ(قدرت روزنامہ)محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او عبد القیوم بادینی مزاکرات کے لیئے اورماڑہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی اورماڑہ اور نیشنل پارٹی اورماڑہ کی جانب سے آبی بحران اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج دوسرے روز سے جاری احتجاجی دھرنے میں پہنچ گئے۔ مذاکرات کے دوران ایس ڈی او پبلک ہیلتھ نے کہا ہے کہ انجن آئل، بیٹریز اور مشینری کی خرابی کو درست کرنے کے لیے دیگر سامان ساتھ لے آیا ہوں مشینری کو درست کر کے پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کے باعث بسول میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے پانی کے کنویں بھی شدید متاثر ہوئے ہیں کنویں میں مزید کھدائی اور ریپیرنگ کا کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام مسائل کو جلد حل کر کے شہر میں پانی کی بحالی کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے گا۔ دریں اثنا احتجاجی مظاہرین کی واپڈا کے اعلی حکام سے بات چیت ہوئی۔ واپڈا کے اعلی حکام نے ضلع کیچ میں فنی خرابی سے ضلع گوادر میں وولٹیج کا مسئلہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے مسئلے پر جلد قابو پا کر لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو دن کے اوقات میں تبدیل کیا جائے گا۔ تاہم مسائل کے حل کی یقین دہانیوں اور کامیاب مذاکرات کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی اورماڑہ اور نیشنل پارٹی اورماڑہ کی جانب سے دو دن سے جاری احتجاجی دھرنے کو ختم کر دیا گیا۔

Recent Posts

جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ کیوں نہ آئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ…

6 mins ago

کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا دانش کو رہائی کے بعد کن چیزوں کا سامنا ہوگا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کارساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا دانش کو ضمانت مل چکی ہے، اس…

13 mins ago

’پولیس اہلکاروں نے 2 ہزار روپے نکال لیے‘ پی ٹی آئی کے جلسے سے گرفتار 80 سالہ روشن بی بی کا الزام

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 28 ستمبرکو لیاقت باغ میں احتجاج کے دوران گرفتار 80…

30 mins ago

ڈیرہ مراد جمالی: قیدیوں کی گاڑی میں گھس کر فائرنگ سے 2 قیدی ہلاک

3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس نے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں…

41 mins ago

سوزوکی کی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

25 فیصد ایڈوانس پیمنٹ ادا کر کے 36 ماہ کی آسان اقساط پر موٹر سائیکل…

43 mins ago

خوشخبری، سیمنٹ کی قیمت میں کمی ہو گئی

سیمنٹ کی بوری 1490 سے 1500 روپے کے درمیان فروخت ہو تی رہی اسلام آباد…

1 hour ago