نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے وفد کی ملاقات . بی اے پی کے صدر ڈاکٹر خالد حسین مگسی نے وفد کی قیادت کی .

وفد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سینیٹر کہدہ بابر شامل تھے . ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے . ملاقات میں ملکی صورتحال اور سیاسی تعاون سے متعلق امور زیر غور آئے . وفد نے شہبازشریف کو وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارک پیش کی . شہباز شریف نے 16 ماہ کی مخلوط حکومت کے دوران بی اے پی کے تعاون کو سراہا . ملک کولاحق معاشی خطرات کے مقابلے کے لئے اتحاد اور سیاسی تعاون کو فروغ دیا جائے، قائدین کا اتفاق . معاشی خطرات سے نمٹنے کے لئے سیاسی استحکام ضروری ہے . قائدین کا ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی اتحاد اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق . پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانا ہر محب وطن کا فرض ہے . شہبازشریف کا بی اے پی کے قائدین کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار .

. .

متعلقہ خبریں