نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے وفد کی ملاقات۔ بی اے پی کے صدر ڈاکٹر خالد حسین مگسی نے وفد کی قیادت کی۔ وفد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سینیٹر کہدہ بابر شامل تھے۔ ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی صورتحال اور سیاسی تعاون سے متعلق امور زیر غور آئے۔ وفد نے شہبازشریف کو وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارک پیش کی۔ شہباز شریف نے 16 ماہ کی مخلوط حکومت کے دوران بی اے پی کے تعاون کو سراہا۔ ملک کولاحق معاشی خطرات کے مقابلے کے لئے اتحاد اور سیاسی تعاون کو فروغ دیا جائے، قائدین کا اتفاق۔ معاشی خطرات سے نمٹنے کے لئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ قائدین کا ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی اتحاد اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق۔ پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانا ہر محب وطن کا فرض ہے۔ شہبازشریف کا بی اے پی کے قائدین کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار۔

Recent Posts

کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا دانش کو رہائی کے بعد کن چیزوں کا سامنا ہوگا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کارساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا دانش کو ضمانت مل چکی ہے، اس…

3 mins ago

’پولیس اہلکاروں نے 2 ہزار روپے نکال لیے‘ پی ٹی آئی کے جلسے سے گرفتار 80 سالہ روشن بی بی کا الزام

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 28 ستمبرکو لیاقت باغ میں احتجاج کے دوران گرفتار 80…

19 mins ago

ڈیرہ مراد جمالی: قیدیوں کی گاڑی میں گھس کر فائرنگ سے 2 قیدی ہلاک

3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس نے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں…

30 mins ago

سوزوکی کی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

25 فیصد ایڈوانس پیمنٹ ادا کر کے 36 ماہ کی آسان اقساط پر موٹر سائیکل…

32 mins ago

خوشخبری، سیمنٹ کی قیمت میں کمی ہو گئی

سیمنٹ کی بوری 1490 سے 1500 روپے کے درمیان فروخت ہو تی رہی اسلام آباد…

56 mins ago

معیشت بہتری کی جانب گامزن ، بنیادی اصلاحات کریں گے: محمد اورنگزیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہماری معیشت بہتری…

1 hour ago