کرشمہ تنا نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرشمہ تنا نے ویب سیریز ’سکوپ‘ پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا .
دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈ میں اداکارہ کو ان کی جاندار پرفارمنس پر ایوارڈ سے نوازا گیا .

کرشمہ تنا کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ان کی مکمل ٹیم کی محنت اور صلاحیت کا اعتراف ہے اور یہ ان سب کیلئے اعزاز ہے .
واضح رہے کہ ویب سیریز ’اسکوپ‘ جون 2023 کو نیٹ فلکس پر آئی اور اسے ہنسل مہتا نے ہدایت کاری دی ہے

. .

متعلقہ خبریں