فیصل آباد؛ مالکن کے بدترین تشدد سے 11 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق


فیصل آباد(قدرت روزنامہ) مالکن کے کمسن گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کے نتیجے میں گیارہ سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں گیارہ سالہ کمسن گھریلو ملازمہ پر مالکان نے بدترین تشدد کیا، جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ کمسن گھریلو ملازمہ عائشہ کی لاش کو مالکن سول اسپتال لائی، جہاں ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد بچی کی موت کی تصدیق کی۔ بچی کے سر، ہاتھوں، بازوؤں اور ٹانگوں پر شدید تشدد کے نشانات پائے گئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کرنے پر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے فیصل آباد میں تشدد سے کمسن گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کو کمسن گھریلو ملازمہ کے لواحقین سے فوری رابطہ کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمسن گھریلو ملازمہ عائشہ کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو اپنا کردار ادا کرے گا اور مقتولہ کمسن گھریلو ملازمہ کے لواحقین کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

11 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

24 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

37 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

49 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago