سشانت سنگھ راجپوت کیس، اداکارہ ریا چکرورتی کو بڑا ریلیف مل گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے سشانت سنگھ راجپوت کیس میں آنجہانی اداکار کی سابقہ گرل فرینڈ، اداکارہ ریا چکرورتی کے خلاف جاری کردہ ایل او سی کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ “جنگ” نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ ممبئی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے کیس میں اداکارہ ریا چکرورتی، انِ کے بھائی شوک چکرورتی اور اِن کے والد اندراجیت کے خلاف جاری کیے گئے لُک آؤٹ سرکلر ( ایل او سی ) کو منسوخ کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا ’اے بی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن ( سی بی آئی ) کے حکم پر اسٹے کی درخواست کو ایک دھچکا لگا ہے کیونکہ ہائی کورٹ کی بینچ نے اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت جون 2020ء میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے تھے جس کے بعد ممبئی پولیس نے حادثاتی موت کی رپورٹ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کی تھیں۔سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے بہار میں ریا چکرورتی اور ان کے اہل خانہ کے خلاف بیٹے کو خودکشی پر اکسانے کا الزام لگایا تھا۔

ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شوک چکرورتی دونوں کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2020ء میں سوشانت سنگھ راجپوت سے منسلک منشیات سے متعلق کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ بعد میں اِنہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

4 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago